گندھارا ہندکو بورڈ پشاور

خواتین کا عالمی دن

 

 

گندھارا ہندکو بورڈپشاور کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب گزشتہ روز گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی صدارت پروفیسر غزالہ یوسف نے کی۔

مہمان خصوصی نامور لکھاری اور ہندکو کی پہلی سفر نامہ نگار محترمہ گُل ارباب تھیں جبکہ نظامت کے فرائض گندھارا ہندکو بورڈ وویمن ونگ کی ایگزیکٹیو ممبر پروفیسر ثمینہ عفت نے سرانجام دئیے۔

اس کے علاوہ تقریب میں

ڈاکٹر انتل ضیائ
ڈاکٹر راحیلہ خورشید
ڈاکٹر صبا خان
میمونہ پروین
طاہرہ رفعت
رخشاں انجم اور
ثروت ایڈووکیٹ  نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشر ے کی ترقی اور خوشحالی میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دین اسلام نے عورت کو بحیثیت ماں، بیوی، بہن اور بیٹی مثالی حقوق دئیے ہیں۔

قرآن مجید کی سورة نساء خواتین کے حقوق سے ہی متعلق ہے۔ دینِ ہادی برحق نے خواتین کو وراثت میں حقوق دیئے۔معاشرے میں عزت دی،ا نسانیت میں احترام عطا ء کیا جو یقینا دین اسلام کا ہی طرئہ امتیاز ہے مگر بد قسمتی سے دنیا بھرمیں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھاجاتا ہے۔ عورتوں کو مردوں کے مقابلے میں وہ اہمیت نہیں دی جاتی جس کی وہ حقدار ہیں۔

معاشرے میں عورت کو آج بھی جسمانی ذہنی اور معاشی و نفسیاتی طور پر کمتر سمجھا جاتا ہے اور اسے بنیادی حقوق صحت، تعلیم کام کرنے کی آزادی سے محروم رکھا جاتا ہے حالاں کہ آج کی خواتین نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ بھلے میڈیکل سائنس ہو یا انجینئرنگ، ہوا بازی ہو یا بحریہ، کھیل کے گراونڈز ہوں یا میدان جنگ حتیٰ کے سیاست کے میدان میں بھی وہ اپنی دھاک بٹھا چکی ہیں۔

پاکستان میں خواتین کے حقوق سے متعلقہ قوانین موجود ہیں لیکن ان پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں انہیں اپنا جائز مقام مل سکے۔ تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔

یاد رہے کہ گندھارا ہندکو بورڈ پشاور اور گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور  نے ہندکو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کیلئے خواتین کو مواقع فراہم کرنے کیلئے 3 کامیاب خواتین کانفرنسوں کا انعقاد کیا اور یہ بھی اسی ادارے کا اعزاز ہے کہ پاکستان کی کسی بھی علاقائی زبان میں اس کا خواتین کیلئے شائع کردہ ادبی رسالہ ”فاطمہ” وہ پہلا جریدہ ہے جس کی تمام تر لکھاری خواتین ہوتی ہیں۔ اس کے 4 کامیاب شمارے منظر عام پر آ چکے ہیں۔

پریس ریلیز کٹنگز

گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کی عمارت میں “عالمی یومِ خواتین” کے حوالے سے  منعقدہ تقریب کو ملک بھر کے موقر جریدوں میں سراہا گیا ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شکریہ

 

Post Designed by: Dr. Muhammad Adil