ڈاکٹر صلاح الدین تعزیتی ریفرنس

 

گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے زیر اہتمام ڈاکٹر صلاح الدین مرحوم (وائس چیئرمین ،گندھارا ہندکو بورڈ) کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس 8 دسمبر 2019 کو گندھارا ہندکو اکیڈمی کے احمد علی سائیں آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت گندھارا ہندکو بورڈ کے چیئرمین اعجاز احمد قریشی نے کی۔

اس موقع پر
امریکہ میں مقیم پاکستان نامور محقق اور ماہرطب پروفیسر ڈاکٹر سید امجد حسین،
گندھارا ہندکو بورڈ کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر عدنان گل،
جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین،

اور گندھارا ہندکو بورڈ
 کے جملہ ممبران کے علاوہ
ڈاکٹر صلاح الدین کی والدہ محترمہ،اُن کے برادر محترم علائو الدین، اُن کے فرزند ڈاکٹر ارسلان،
محترمہ رخشندہ ناز،
ثمینہ عفت،
مانسہرہ سے اختر نعیم،
رضا تنولی
حویلیاں ایبٹ آباد سے پروفیسر ملک ناصر دائود،
مانسہرہ سے شجاعت علی شاہ جی

سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرگندھارا ہندکو بورڈ کے چیئرمین اعجاز احمد قریشی، جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین سمیت دیگر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صلاح الدین ایک نابغہ روزگا شخصیت تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی،اُن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صلاح الدین نے نہ صرف شعبہ طب میں نام کمایا بلکہ علم و ادب کے میدان میں بھی اُن جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ مرحوم ایک ملنسار شخصیت تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی۔

شرکاء نے کہا کہ ڈاکٹر صلاح الدین ہمارے لئے رول ماڈل تھے،عاجزی و انکساری اُن میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی، مرحوم محبتیں بانٹنتے پھرتے تھے۔

تعزیتی ریفرنس میں ڈاکٹر صلاح الدین کی طبی، علمی و ادبی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور انہیں منظوم و منثور خراج عقید ت پیش کیاگیا۔ریفرنس کے آخر میں ڈاکٹر صلاح الدین مرحوم کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔