ہر برس کی طرح سال 2024 میں بھی گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے زیر اہتمام ہندکو زبان کے عظیم صوفی شاعر احمد علی سائیں کی87 ویں برسی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد  گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور میں کیا جائے گا۔ اس بات کا اظہار گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کے جنرل سیکرٹری اور اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو کمیٹی جناب محمد ضیاء الدین نے کیا۔

 گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے تقریب کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ، “احمد علی سائیں کا کلام آفاقی حیثیت کا حامل ہے اور اس سے ہر وہ بندہ فیض حاصل کر سکتا ہے جسے سچ کی روشنی کی تلاش ہو۔ سائیں احمد علی سے ہماری عقیدت ہے کہ گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور احمد علی سائیں کے کلام کونہ صرف اکٹھا کر کے کتابی شکل میں شائع کرچکی ہے بلکہ اس کے لئے “گنجینہ سائیں” کے نام سے ایک انٹرایکٹو اینڈرائیڈ ایپ بھی ڈیزائن کر چکی ہے”۔

اپریل 2024 میں منعقد کی جانے والی اس تقریب کی دیگر تفصیلات جلد ہی منظر عام پر لائی جائیں گی۔

شکریہ