خیبر گرلز میڈیکل کالج کے زیر اہتمام شائع ہونے والے میگزین ”حاوی” کی ایڈیٹوریل ٹیم نے 18 مئ بروز ہفتہ گندھارا ہندکو اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹیو کمیٹی محمد ضیاء الدین کا انٹرویو لیا ۔

ڈاکٹر منیر کی سربراہی میں دورہ کرنے والی ٹیم کے دیگر شراکاء میں  
،ڈاکٹر خدیجہ 
ڈاکٹر حسینہ اور
ڈاکٹر میمونہ شامل تھیں۔

اس موقع پر اُنہوں نے جناب محمد ضیاء الدین سے ہندکو کی تاریخ، ثقافت اور ہندکو زبان کی ترویج و ترقی کے حوالے سے مختلف سوالات کیے۔ طالبات نے محمد ضیاء الدین کو ہندکو کے لئے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

بعد ازاں ںٹیم نے گندھارا ہندکو اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات بھی دیکھے اور ثقافتی ظروف و کتابوں میں خاص دلچسپی کا اظہار کیا ۔

جناب محمد ضیاء الدین نے دورے کے شرکاء کو گندھارا ہندکو اکیڈمی کے رسالوں اور کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔