Event Description
پریس ریلیز
پشاور( )گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے زیر اہتمام ہندکو گیت کا ابتدائی مقابلہ ہندکو چھنکار بروز ہفتہ گندھارا ہندکواکیڈمی کے دفتر میں منعقد ہوا۔تقریب کے آرگنائزر گندھارا ہندکو اکیڈمی کے ریسر چ اسسٹنٹ اور آرٹسٹ ذیشان غزنوی تھے جبکہ نظامت کے فرائض گندھارا ہندکو بورڈ کے جائنٹ سیکرٹری احمد ندیم اعوان نے سرانجام دئیے۔ مقابلے میں پشاور،مانسہرہ، ایبٹ آباد اسلام آباداور کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 30سے زائد شوقیہ فنکاروں نے حصہ لیا اور ہندکو ،پنجابی اور سرائیکی کے گیت خوبصورت انداز میں پیش کئے ۔اس موقع پر گندھارا ہندکو بورڈ کے وائس چےئرمین ڈاکٹر صلاح الدین، جنرل سیکرٹری محمد ضیا ء الدین ،ایگزیکٹیو ممبران سید کامران شاہ، ضیاء الحق سرحدی ،سکندر حیات سکندر،تسلیم حسین ایڈووکیٹ ،گندھارا ہندکو بورڈ مانسہرہ چیپٹر کے صدر محمد اختر نعیم پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر پروڈیوسر قاضی جنید،معروف ہندکو اردو ڈرامہ نگار نذیر بھٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ججز کے پینل میں نامور شاعر سید سعید گیلانی، سعید پارس، ذوالفقار بھٹی اور ستارہ یونس شامل تھیں۔مقابلے میں گلوکاروں نے بھرپور انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے محمد کاشف نے حاصل کی دوسری پوزیشن کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے علی عبداﷲ نے حاصل کی، تیسری پوزیشن پشاور کے محمد عاکف جبکہ پشاورہی سے تعلق رکھنے والے گوپال نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ،پہلی ،دوسری ،تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو نقد انعامات دےئے گئے جبکہ مقابلے کا خصوصی انعام پشاور سے تعلق رکھنے والی خاتون فرح وکیل کو دیا گیا،تقریب میں ججز ذوالفقار بھٹی، ستارہ یونس اورآرگنائزر ذیشان غزنوی نے بھی خوبصورت گیت پیش کر کے سما باندھ دیا۔ تقریب کے آخر میں ججز میں نقد انعامات اور مقابلے کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔گندھارا ہندکو بورڈ کے جائنٹ سیکرٹری احمد ندیم اعوان نے مقابلے میں شریک تمام گلوکاروں ،ججز اور شرکا ء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگلا مقابلہ انشا ء اللہ نشتر ہال پشاور میں ہو گا جس میں نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے کے لئے انہیں مزید موقع بھی فراہم کیا جائیگا۔
مورخہ28 اپریل2018
.