Event Description

پریس ریلیز

پشاور( )گندھارا ہندکو بورڈپشاور (ہزارہ شاخ۔حویلیاں) کے زیر اہتمام آج بروز ہفتہ سہ پہر 1 بجے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول حویلیاں میں قرآن پاک کے ہندکو منظوم ترجمے کی تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب کے آرگنائزر گندھارا ہندکو بورڈکے حویلیاں سے ممبر پروفیسر ملک ناصر داؤد ہیں جبکہ کوآرڈینیٹر گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی حویلیاں سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی سرداراورنگزیب نلوٹھہ ہیں جبکہ صدارت عبدالغفور ملک مرحوم کے صاحبزادے وقار اورعبدالسلام مشترکہ طور پر کرینگے۔ قرآن پاک کاہندکو منظوم ترجمہ گندھارا ہندکو بورڈ کا ایک تاریخ سازکارنامہ ہے کیونکہ دنیا کی بہت کم زبانیں ایسی ہیں جنہیں یہ اعزازحاصل ہوا ہے جن میں ہندکو ز بان بھی شامل ہے۔سرزمین ہزارہ کے ایک نامور شاعر اور لکھاری عبدالغفور ملک مرحوم نے قرآن پاک کا ہندکو منظوم ترجمہ کر کے ایک مذہبی، تاریخی اور علمی کام کیا ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے۔تقریب میں نذیر حسین شاہ کسیلوی، پروفیسر مفتی ابرار ،پروفیسر عبدالمتین خدمت قرآن کے حوالے سے خصوصی بات چیت بھی کرینگے

مورخہ 9 فروری2018

.

More images

For more images, check out our complete gallery for this event.