گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور نے گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری اپنی دیرینہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہر سال کی طرح سال 2024 میں بھی گندھاراہندکو بورڈ پشاور کے زیر اہتمام 23 اپریل 1930ء کے شہداء کی یاد میں قصہ خوانی بازار پشاور میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کے چیف ایگزیکٹو کمیٹی جناب محمد ضیاء الدین نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے 23 اپریل 1930 کو فرنگیوں کے ظلم و بربریت اور انگریز سامراج کے خلاف پرُامن جلوس نکالا جس پر فرنگیوں نے گولی چلائی جس میں ہمارے آبائو اجداد، خواتین اور بچوں نے سینکڑوں کی تعداد میں اپنی جانوں کے نذرانے تو پیش کر دئے لیکن انگریز سامراج کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

 

اس تقریب میں گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے
جائنٹ سیکرٹری احمد ندیم اعوان اور
ایگزیکٹیو ممبران
سکندر حیات سکندر،
ضیاء الحق سرحدی،
وسیم شاہد کے ساتھ ساتھ
گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کے سٹاف ممبران
علی اویس خیال
مسلم جاوید
نعمان قیوم
بلال احمد
اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

شکریہ