گندھارا ہندکو بورڈ پشاور
پروفیسر ڈاکٹر جمال ملک
کے اعزاز میں تقریب
گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے زیر اہتمام پاکستانی نژاد جرمن سکالر پروفیسر ڈاکٹر جمال ملک کے اعزاز میں گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
تقریب کی صدارت شعبہ سیاسیاست جامعہ پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر عبدالرئوف نے کی۔
شرکاء میں گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے
جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین
جائنٹ سیکرٹری احمد ندیم اعوان
ایگزیکٹیو ممبر اقبال سکندر
جاوید اقبال
نامور افسانہ نگار بشریٰ اقبال ملک
منز ہ گیلانی
علی مظفر
مظفر عزیز اقبال
الطاف قادر
سلمان بنگش
ڈاکٹرخادم ابراہیم
مومن ملک
اور دیگر علمی و ادبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اپنے افتتاحی کلمات میں گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے پاکستان کی تمام زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والے ادارے گندھارا ہندکو بورڈ پشاور اور گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گندھارا ہندکو بورڈ پشاور اور گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور تحقیق، تخلیق اور ترویج کے بنیادی اصولوں پر کاربند ہیں۔
گندھارا ہندکو بورڈ پشاور نے 450 سے زائد مختلف موضوعات پر کتب شائع کی ہیں۔
اُنہوں نے پاکستان کے نامور محقق ایس۔ایم جعفر کی کتابوں کا تعارف پیش کیا اور اُن کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر جمال ملک کی شہرہ آفاق کتاب”اسلام اِن سائوتھ ایشیا” کا تعارف پیش کیا گیا۔
شرکاء نے ڈاکٹر جمال کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلمان فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں اور موجودہ دور میں مذکورہ کتاب وقت کی اہم ضرورت ہے۔
موصوف نے اپنی کتاب میں لوگوں کو اسلام کی تاریخ بیان کی۔
خصوصی طور پر جرمنی کے لوگوں کو اسلام کے حوالے سے آگاہی دی ہے اور لوگوں میں اسلام کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔
شرکاء نے گندھارا ہندکو بورڈ پشاور اور گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
پروگرام کے آخر میں گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کی کارکردگی کے حوالے سے ویڈیو ڈاکو منٹری بھی پیش کی گئی۔
پریس ریلیز کٹنگز
گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور میں منعقدہ اس پروقار تقریب کو ملک بھر کے موقر جریدوں میں سراہا گیا۔
شکریہ
Post Designed by: Dr. Muhammad Adil