فخرِ پشاور محمد ضیا الدین کے اعزاز میں واہ کلچرل فورم کے تحت تقریب
واہ کلچرل فورم کے زیر اہتمام گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری اور ممتاز دانشور، محقق اور ماہر لسانیات محمد ضیاء الدین کے اعزاز میں واہ کینٹ عسکریہ ایجوکیشن سسٹم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت پاکستان کی جانی پہچانی شخصیت محمد توفیق نے کی۔تقریب میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، اسلام آباد اور دیگر مختلف شہروں سے دانشوروں، پروفیسرز ،ڈاکٹرز اور محققین نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے محمد ضیاء الدین کی خدمات کو سراہا اور انہیں ہندکو زبان کا قیمتی اثاثہ اور فخر پشاور قرار دیتے ہوئے انکی انتھک محنت اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پرماہر تعلیم عطاء الرحمن چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر راشد احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر امجد خان، پروفیسر ڈاکٹر امجد اعجاز بٹ، پروفیسر شاہد جمیل، چیئرمین عسکریہ فاؤنڈیشن میجر محمد وحید چوہدری اور پاکستان کے نامور محقق راجہ نور محمد نظامی نے اپنے اپنے مقالہ جات بھی پیش کئے۔
تقریب کے جملہ مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ محمد ضیاء الدین کی فنی خدمات کا اعتراف ملکی سطح پر ہونا چاہیے اور اِنہیں ”پرائیڈ آف پرفارمنس”ایوارڈ سے نوازا جائے۔
تقریب کے آخر میں محمد ضیاء الدین کو اُن کی فنی خدمات کے اعتراف میں واہ کلچرل فورم کی جانب سے گولڈ میڈل اوراعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ۔