فاطمہ


گندھار ا ہندکو اکیڈمی کے تحت شائع ہونے والا رسالہ فاطمہ خالصتاً خواتین کا رسالہ ہے اور صوبے کی تاریخ میں کسی بھی زبان میں خواتین کا ادبی، علمی، ثقافتی تحریروں پر مشتمل واحد رسالہ ہے جو ہندکو زبان میں شائع ہورہا ہے۔ اس رسالے کے سرپرست اعلیٰ گندھارا ہندکو بورڈ کے چیئرمین جناب اعجاز احمد قریشی ہیں جبکہ مدیر اعلیٰ محمد ضیاء الدین ،مدیر حنا طاہر اور معاون اعزازی مدیر ثاقب حسین اور علی اویس خیال ہیں۔