گندھارا ہندکو بورڈ تے گندھارا ہندکو اکیڈیمی دے تحت تواڈے وسے ہِک نویکلا پروگرام ’’ہندکو وان یوتھ اسمبلی‘‘ دا اہتمام کیتا گیا۔
اس اچ اسمبلی دی کاروائی پیش کیتی گی۔ ایہہ پروگرام نویکلا اِس لحاظ نال ایا کہ اِس پروگرام دی پوری کاروائی ہندکو زبان اچ ای، اِس اچ اسمبلی ارکان نے مختلف موضوعات تے ایشوز تے گہل کتھ کیتی۔ اِس دے علاوہ توانوں ایہہ بی بتاندے چلیاں کہ اِس پروگرام اچ موقع دی مناسبت نال ڈرامہ تے موسیقی بی پیش کیتی گی اِس اچ لوک فنکار بھی شامل اے جنہاں نے ڈرامے دے زریعے ہندکو زبان دی اہمییت واضع کیتی۔
مورخہ12 فروری2017
پریس ریلیز
پشاور( ) گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر اہتمام ہندکوان یوتھ اسمبلی کا اجلاس12 فروری 2017بروز اتوار گندھارا ہندکو اکیڈمی کے احمد علی سائیں آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔اسمبلی اجلاس کو قومی اسمبلی کے ریپلیکا کے طور پر پیش کیاگیا۔اجلاس کے ڈائریکٹر گندھارا ہندکو بورڈ کے جائنٹ سیکرٹری احمد ندیم اعوان تھے جبکہ کوآرڈینیٹر فرید اﷲ قریشی تھے۔ اجلاس میں گندھار ا ہندکو بورڈ کے وائس چےئرمین ڈاکٹر صلاح الدین، جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین، گندھارا ہندکو اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر اقبال ‘گندھارا ہندکو بورڈ کے ایگزیکٹیو ممبران سکندر حیات سکندر،، سعید پارس، انجم صدیقی ،بشیر عامر،توقیر احمد ،عفت صدیقی،ثمینہ ایڈووکیٹ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کا مقصد ہندکو،ہندکووان اور قومی یکجہتی کا حصول تھا۔ہندکووان یوتھ اسمبلی اجلاس کے سپیکر کا کردار ارسلان ملک ،قائدحزب اقتدار کا کردار احمد ندیم اعوان اورقائد حزب اختلاف کا کردار ڈاکٹر صلاح الدین نے نبھایا۔اجلاس کی ساری کارروائی ہندکو زبان میں کی گئی۔اجلاس میں قائدحزب اقتدار اورقائد حزب اختلاف کے درمیان متعدد نکتوں پر بحث ہوئی اور قرارداد بھی پیش کی گئی ۔اس موقع پر یوتھ میں سے بنائے گئے ایم این ایز نے سوالات کئے اور سوال جواب کا سیشن بھی ہوا۔اجلاس میں ہندکوڈرامہ اور ہندکو لوک موسیقی کا پروگرام بھی پیش کیاگیا۔اس موقع پر احمد علی سائیں کے حوالے سے ایک خاکہ بھی پیش کیا گیا جس میں احمد علی سائیں کی حرفیا ں پڑھی گئیں۔ پروگرام میں شایان صدیقی نے رباب پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے شرکاء نے خوب سراہا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گندھارا ہندکو بورڈ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں میں قومی اسمبلی کی کارروائی پیش کر کے اُنہیں اعتماد دینا اور اپنی زبان، ادب اور ثقافت کی ترقی مقصود ہے۔ اگر ہم اپنے بچوں کو اپنی زبان اپنی ماں بولی نہیں سکھائیں گے تو یہ ثقافت رُک جائے گی ۔ ہماری شناخت ختم ہو جائیگی ۔ ہمارا وقار باقی نہیں رہے گا۔ ہم ہندکووان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو آگے لے کر آئیں گے۔اجلاس میں نور حسین نوری، ثمینہ سحر ،روبی خان،قرۃ العین ،شاہد اقبال، طاہر قریشی، شاہمیر نے ہندکو زبان میں بہترین خاکہ پیش کیا۔جس میں ہندکووانوں کو ان کی تاریخ بتائی گئی ۔نوجوانوں کو ان کے آباؤ اجداد کی قربانیوں کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے کہا کہ یہ پروگرام نقطہ آغاز ہے۔ اگلا پروگرام انشاء اﷲ نشتر ہال میں منعقد ہو گا۔ ہم نے آج سے 23 سال پہلے آغاز کیا تھا اور اپنے جذبے اور عزم کے نتیجے میں ہم آج اس مقام پر پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندکو زبان کی تاریخ 5ہزار سال پُرانی ہے۔ہم زندہ و تابندہ تہذیب کے امین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندکووان یوتھ اسمبلی کی صورت میں ہم نے آپ کے سامنے ایک بیانیہ پیش کیا ہے ۔سندھی ،کشمیری، سرائیکی، پنجابی کے گیت آپ کے سامنے پیش کئے گئے ہیں یہ تمام ہند آریائی زبانیں ہیں۔انہوں نے ایک قرارداد کے ذریعے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہند آریائی زبانوں کے درمیان موجودتعلق کو تلاش کرنے کے حوالے سے نیشنل لینگویجز یونیورسٹی قائم کی جائے ۔ اس سے ہماری زبانوں کے درمیان موجود تعلق مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں زبان بہت اہم حوالہ ہے اور اس کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ ہمیں اپنے بچوں میں مادری زبان کا شعور بیدار کرنا چاہئیے۔ ہندکووان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندکووان یوتھ اسمبلی کی مستقل مجلس منعقد کی جائیگی۔ جس میں 5 سو نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ 16 سے 45 سال تک کے افراد ہندکووان یوتھ اسمبلی کے ممبر بن سکتے ہیں۔اجلاس کے آخر میں نوجوانوں،فنکاروں اور شرکاء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔مہمانوں کی تواضع دوپہر کے کھانے سے کی گئی۔
Email Address : ghbpakistan@gmail.com
Gandhara Hindko Academy, University Town Peshawar ,
091-9216224, 091-9216223
Muhammad Zia ud Din, Convener Hindkowan Youth Assembly, 03345554665