گندھارا ہندکو بورڈ پشاور
ہندکو ادبی اکٹھ
اجلاس نمبر-666
تعزیتی ریفرنس بیاد استاد صوفی بشیر احمد
پشاور کے ادبی حلقوں کی جانی پہچانی اور نامور ادبی شخصیت اور گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے ایگزیکتو ممبر استاد صوفی بشیر احمد کی یاد میں جمعہ 11 فروری 2022 کو گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کی ادبی اکٹھ کے تحت ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت ماہرِ درس و تدریس، ہندکو و اردو ڈرامہ و افسانہ نگار اور مشہور شاعر جناب ناصر علی سید نے کی۔
مہمان خصوصی ہندکو و اردو کی کئی ایوارڈ یافتہ کتابوں کے مصنف پروفیسر حسام حُر تھے
جبکہ مہمانانِ اعزاز محترمہ پروفیسر رخسانہ سمن
اور صوفی دانشور جناب اقبال سکندر تھے۔
نظامت کے فرائض گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے ایگزیکٹو ممبر جناب احمد ندیم اعوان نے سر انجام دئیے۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوئی جس کی سعادت جناب وسیم شاہد کو حاصل ہوئی۔
محترمہ طاہرہ رفعت نے نعتِ رسولِ مقبول پیش کی۔
گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے جنرل سیکرٹری جناب محمد ضیاء الدین نےبھی استاد صاحب کی یادیں تازہ کیں۔
اِس موقع پر جن شرکاء محفل نے اپنے الفاظ میں استاد صوفی بشیر احمد کو خراجِ تحسین پیش کیا ان میں سعید پارس، وسیم شاہد، سکندر حیات سکندر، سدی مسعود بخاری، نسیمِ سحر، ڈاکٹر خادم ابراہیم، سید مشتاق حسین بخاری، علی اویس شامل تھے۔
محفل کے کچھ مناظر
شکریہ
Post Designed by: Dr. Muhammad Adil