گندھارا ہندکو بورڈ پشاور

تعزیتی ریفرنس بیاد حیدر زمان حیدر

ہندکو زبان کے نامور شاعر، محقق، مترجم اور نقاد حیدر زمان حیدر کی یاد میں بدھ یکم دسمبر 2021 کو گندھارا ہندکو بورڈ پشاور اور اکادمی ادبیات پاکستان کے اشتراک سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی مشہور ادبی شخصیت اور گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کی ہزارہ شاخ کے صدر اختر نعیم  نے کی۔

مہمان خصوصی کئی ایوارڈ یافتہ کتابوں کے مصنف پروفیسر ملک ناصر داؤد تھے جبکہ مہمان اعزاز حیدر زمان حیدر کے فرزند راجہ تیمور فیصل تھے۔

نظامت کے فرائض گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے جنرل سیکریٹری محمد ضیاء الدین  نے سر انجام دئیے اور حیدر زمان حیدر کی علمی و ادبی شخصیت پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔

اِس موقع پر گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کی ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران

احمد ندیم اعوان


سکندر حیات سکندر


خواجہ وسیم شاہد


اقبال سکندر

اور
صوفی بشیر احمد

کے ساتھ ساتھ اکادمی ادبیات پاکستان کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر خان بادشاہ نصرت  نے بھی حیدر زمان حیدر کی فنی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی

جب کہ دیگر مقررین میں
زیڈ آئی اطہر
سید مشتاق حسین بخاری

نسیم سحر
علی اویس خیال

اور حیدر زمان حیدر کے اہل خانہ میں سے راجہ غلام گیلانی، راجہ محمد زبیر، راجہ محمود سلطان اور دیگر متعلقین نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

اِس کے علاوہ پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سے کثیر تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں ایڈوکیٹ محمد رضا تنولی، ڈاکٹر خادم ابراہیم، پروفیسر سید حامد محمود، شاہ ساز علی اعوان، ملک آزاد، محمد علی اور شاد محمد انشاء وغیرہ شامل ہیں۔

اِس موقع پر شرکاء نے حیدر زمان حیدر کو منظوم و منثور خراج تحسین پیش کیا اور راجہ تیمور فیصل  نے تمام مہمانوں اور گندھارا ہندکو بورڈ پشاور و اکادمی ادبیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد گرامی حیدر زمان حیدر  نے تمام عمر اپنی مادری زبان ہندکو کی ترویج و ترقی کے لئے خود کو وقف رکھا اور مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ پاکستان کے دو متحرک علمی و ادبی اداروں نے نے مل کر میرے والد حیدر زمان حیدر کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے اِس تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا گیا کہ گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کی ہزارہ شاخ کے تحت ایبٹ آباد کی سرزمین پر راجہ حیدر زمان حیدر کی علمی و ادبی خدمات کو خراج پیش کرنے کے لئے اُن کی کتابوں کی تقریب رونمائی بھی کی جائے گی۔

 

محفل کے اختتام پر راجہ حیدر زمان حیدر اور گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے ایگزیکٹیو ممبر سعید پارس کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔

شکریہ

 

Post Designed by:  Dr. Muhammad Adil